’ابے مرا نہیں ہوں‘ اکشے کمار کا فلاپ فلموں پر تعزیتی پیغامات ملنے کا انکشاف

جو ہوتا ہے اچھے کیلئے ہوتا ہے اور میں فلموں کی ناکامی پر زیادہ نہیں سوچتا، اداکار


ویب ڈیسک August 02, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

بالی وڈ اسٹار اداکار اکشے کمار نے اپنی فلاپ فلموں پر تعزیتی پیغامات ملنے کا انکشاف کیا ہے۔


اداکار نے اپنی نئی فلم 'کھیل کھیل میں' کے ٹریلر لانچ تقریب سے اظہار خیالات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی مرے نہیں ہیں اور وہ اس وقت تک کام کرتے رہیں گے جب تک انہیں مار نہیں دیا جاتا۔


اپنی فلموں کی مسلسل ناکامی پر اداکار کا کہنا تھا کہ جو ہوتا ہے اچھے کیلئے ہوتا ہے اور وہ فلموں کی ناکامی پر زیادہ نہیں سوچتے۔


اکشے کمار نے کہا کہ کچھ صحافیوں نے لکھا کہ وہ واپس آئیں گے تو انہوں نے ان صحافیوں کو فون کیا اور کہا 'بھائی تو یہ کیوں لکھ رہا ہے کہ میں واپس آؤں گا، میں گیا کہاں ہوں؟'۔


یہ بھی پڑھیں : اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم 'جولی ایل ایل بی 3' کب ریلیز ہوگی؟


اداکار نے کہا کہ لوگ کچھ بھی کہیں وہ کام کرتے رہیں گے کیوں وہ جو بھی کماتے ہیں اپنے دم پر کماتے ہیں اور انہوں نے کبھی کسی سے کچھ نہیں مانگا۔


یاد رہے کہ اکشے کمار کی نئی فلم 'کھیل کھیل میں' 15 اگست کو ریلیز ہوگی اور اس میں تاپسی پنوں، وانی کپور، ایمی ورک اور فردین خان بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں