منی لانڈرنگ کیس برطانیہ میں 2 پاکستانی نژاد شہری مجرم قرار

سعید انور اور سید عالم کو منی لانڈرنگ کیس میں 10 جولائی کو سزا سنائی جائے گی۔


ویب ڈیسک July 03, 2014
ملزمان کو 4 سال قبل گرفتار کیا گیا تھا جب کہ ملزم سید عالم نے تفتیش کے دوران اعتراف جرم بھی کیا۔ فوٹو؛ فائل

برطانوی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں 2 پاکستانی نژاد شہریوں کو مجرم قرار دے دیا ہے، دونوں کو 10 جولائی کو سزا سنائی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لندن کی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں 2 پاکستانی نژاد شہریوں 43 سالہ سعید انور اور 45 سالہ سید عالم کو مجرم قرار دے دیا ہے، دونوں پر پرالزام تھا کہ انہوں نے منی لانڈرنگ کے ذریعے جرائم پیشہ افراد کو رقم فراہم کی، دونوں کو 10 جولائی کو سزا سنائی جائے گی۔

برطانوی حکام کے مطابق دونوں ملزم رقم کے لین دین کا کاروبار کرتے تھے، انہوں نے کروڑوں پاؤنڈز کی منی لانڈرنگ کی، خدشہ ہے کہ یہ رقم پاکستان اور افغانستان میں دہشت گردوں کو فراہم کی جا تی تھی۔ پولیس کی تحقیقات سے پتا چلا کہ دونوں ملزم جرائم پیشہ افراد کو رقم فراہم کرتے تھے، ملزمان کو 4 سال پہلے گرفتار کیا گیا تھا جب کہ ملزم سید عالم نے تفتیش کے دوران اعتراف جرم بھی کر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔