پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار 9 پی ٹی آئی ورکراڈیالہ جیل سے رہا

پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 22 جولائی کو پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا


ویب ڈیسک August 02, 2024
فوٹو: فائل

پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار 9 پی ٹی آئی ورکرز کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔

اڈیالہ جیل کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ورکرز کی ضمانت منظور اور مچلکے داخل ہونے پر جیل سے رہا کیا گیا۔

رہا ہونے والے پی ٹی آئی کارکنان میں آفاق احمد،حمید اللہ،راشد محمود، ذیشان فاروق، سید اسامہ واجد، محمد رضوان، محمد رفیق، سید حمزہ اور لیاقت علی شامل ہیں۔

پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 22 جولائی کو پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |