بھارتی ٹی وی اداکارہ سارہ خان پاکستانی ٹیلی فلم میں کام کریں گی

سارہ خان ٹیلی فلم میں یاسر شاہ کی دوسری بیوی کا کردار نبھائیں گی جو بھارتی نژاد کینیڈین ہے۔


ویب ڈیسک July 03, 2014
بھارتی فیملی سوپ ’بدائی‘ کے ذریعے سارہ خان پاکستان کے ٹی وی ناظرین میں خاصی مقبول ہیں فوٹو: فائل

بھارت میں چھوٹی اسکرین کی سپر اسٹار سارہ خان اب پاکستانی ٹیلی فلم میں بھی کام کریں گی۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق نجی انٹرٹینمنٹ ٹی وی چینل پر عید الفطر کے موقع پر ''تجھ سے ہی رابطہ'' نامی ٹیلی فلم نشر کی جائے گی، ٹیلی فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جس نے دو شادیاں کررکھی ہیں اور وہ پیار اور فرض کے درمیان الجھا ہوا ہے۔ یہ کردار دبئی سے تعلق رکھنے والے بھارتی نژاد اداکار یاسر شاہ نبھائیں گے جو ٹیلی فلم کے معاون پروڈیوسر بھی ہیں۔ اداکارہ سارہ خان ٹیلی فلم میں یاسر شاہ کی دوسری بیوی کا کردار نبھائیں گی جو بھارتی نژاد کینیڈین ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹی وی چینل میں نشر کئے گئے فیملی سوپ 'بدائی' میں اپنی جاندار اداکاری کے ذریعے سارہ خان پاکستان کے ٹی وی ناظرین میں خاصی مقبول ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔