وزیراعظم نے اےایس ایف میں فوری بھرتیوں کی منظوری دے دی
اے ایس ایف میں شامل ہونے والے اہلکاروں کو عالمی معیار کے مطابق تربیت دی جائے گی، وزیراعظم نواز شریف
وزیر اعظم نواز شریف نے ایئر پورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) کی خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم ہاوس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے اے ایس ایف کی خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ شہری ہوا بازی ڈویژن 540 اے ایس آئی اور کانسٹیبل فوری بھرتی کرے، اے ایس ایف میں شامل ہونے والے اہلکاروں کو عالمی معیار کے مطابق تربیت دی جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی اور پشاور ایئرپورٹ پر ہونے والے حملوں اور شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف شروع کئے جانے والے آپریشن ضرب عضب کے بعد دہشت گردی کی ممکنہ کارروائیوں کے پیش نظر ملک بھر کے ایئرپورٹس کی سیکیورٹی مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔