برطانیہ مصنوعات چوری کرکے ریفنڈ کروانے والی خاتون کو قید

خاتون نے جولائی 2015 سے فروری 2019 کے درمیان ایک ہزار سے زائد مرتبہ برانڈز کو دھوکہ دیا


ویب ڈیسک August 03, 2024
[فائل-فوٹو]

برطانیہ میں چوری کر پیشہ بنانے والی بھارتی خاتون کو دکانوں سے 500,000 پاؤنڈز کے جعلی ریفنڈ کروانے پر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

54 سالہ نریندر کور نے پورے برطانیہ کا سفر کیا اور متعدد اسٹورز کو ان مصنوعات کی رقم واپس کرنے پر مجبور کیا جو انہوں نے خریدی نہیں بلکہ چوری کی تھیں۔

خاتون نے چار سالوں تک 1,000 بڑے برانڈز کو نشانہ بنایا جس میں مونسن، جان لیوس، بوبز، ٹی کے میکس اور ہاؤس آف فریزر شامل ہیں۔

نوعمری سے ہی چوری کی وارداتیں ڈالنے والی نریندر کور کو اپنی مجرمانہ زندگی میں 'بےایمانی کا سونامی' لانے والی خاتون کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔

مقدمے کی سماعت کے دوران استغاثہ نے ثابت کیا کہ کور نے جولائی 2015 سے فروری 2019 کے درمیان ایک ہزار سے زائد مرتبہ برانڈز کو دھوکہ دیا۔

عدالت میں چار ماہ کے مقدمے کی سماعت کے بعد 26 الزامات میں نریندر کور کو مجرم قرار دیا گیا جن میں دھوکہ دہی، مجرمانہ طریقے سے املاک رکھنے اور اس کی منتقلی اور انصاف کا راستہ بگاڑنے کے جرائم شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں