190 ملین پاؤنڈز کیس احتساب عدالت نمبر ایک کے جج پھر تبدیل

جج ناصر جاوید رانا کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا


ویب ڈیسک August 03, 2024
احتساب عدالت نمبر ایک میں 190 ملین پاؤنڈ کیس زیر سماعت ہے:فوٹو:فائل

احتساب عدالت نمبر ایک میں ناصر جاوید رانا کو جج تعینات کردیا گیا۔

ناصر جاوید رانا کی احتساب عدالت نمبر ایک میں بطور جج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ناصر جاوید رانا کو 3 سال کے لیے جج تعینات کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج عابدہ سجاد کو احتساب عدالت نمبر 3 میں تعینات کیا گیا ہے۔

احتساب عدالت نمبر 190 ملین پاؤنڈ کیس زیرسماعت ہے۔ اس سے قبل جج محمد علی وڑائچ 190 ملین پاؤنڈ کیس سن رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں