اسلام آباد ہائی کورٹ کا روسٹر جاری 5 تا 9 اگست صرف 3 ججز دستیاب ہونگے

آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کے لیے 3 سنگل اور ایک ڈویژن بینچ تشکیل دے دیا گیا


ویب ڈیسک August 03, 2024
(فوٹو: فائل)

ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری کردیا گیا، جس کے مطابق 5 تا 9 اگست صرف 3 ججز دستیاب ہوں گے۔


عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے آئندہ ہفتے کے روسٹر میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے 3 سنگل اور ایک ڈویژن بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر بھی آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے۔


اسلام آباد ہائی کورٹ کے دیگر 5 ججز آئندہ ہفتے تعطیلات کی وجہ سے مقدمات کی سماعت کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔


آئندہ ہفتے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر کا ڈویژن بنچ دستیاب ہوگا اور ضرورت کے پیش نظر خصوصی ڈویژن بینچ اور لارجر بینچ بھی دستیاب ہو گا ۔


چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کی ہدایت پر ایڈیشنل رجسٹرار نے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا۔


واضح رہے کہ ہائی کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات 10 جولائی سے 10 ستمبر تک ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں