راولپنڈی لاکھوں ڈالر مالیت کی 6 کلو ہیروئن بیرون ملک اسمگل کی کوشش ناکام

ملزم عاصم لاکھوں ڈالر مالیت کی ہیروئن برسلز اسمگل کرنا چاہتا تھا


ویب ڈیسک July 03, 2014
سیکیورٹی حکام نے ملزم عاصم کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ایئرپورٹ سیکیورٹی حکام نے بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے بیرون ملک لاکھوں ڈالر مالیت کی 6 کلو ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی حکام نے راولپنڈی کے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے بیلجیئم کے دارلحکومت برسلز جانے والی پرواز کے مسافر عاصم کے سامان کی تلاشی تو اس کے سامان کے خفیہ خانوں سے 6 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ برآمد کی گئی ہیروئن کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں لاکھوں ڈالر بنتی ہے۔ سیکیورٹی حکام نے ملزم عاصم کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں