لاہور ایئرپورٹ سے آسٹریلیا جانے والے مسافرسے 9 جعلی برطانوی پاسپورٹ برآمد

عدنان علی کو ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک July 03, 2014
ملزم کو پرواز سے آف لوڈ کرکے حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ فوٹو: فائل

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آسٹریلیا جانے والے ایک مسافر سے 9 جعلی برطانوی پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں۔

لاہور ایئرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائرکٹر محمد احمد کے مطابق نجی ایئر لائن کی پرواز سے آسٹریلیا جانے والے عدنان علی نامی ایک مسافر سے 9جعلی برطانوی پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں، اس کے علاوہ اس کے سامان سے بھارت سکھوں کے جعلی کاغذات بھی ملے ہیں، ملزم کو پرواز سے آف لوڈ کرکے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

محمد احمد کا کہنا ہے کہ عدنان علی کو ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے، جہاں اس سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔