پاکستان شاہینز کے اسکواڈ میں 2 تبدیلیوں کا امکان

ڈارون میں ڈبل سینچری بنانے والے محمد ہریرہ کو موقع دیا جائے گا


ویب ڈیسک August 03, 2024
ڈارون میں ڈبل سینچری بنانے والے محمد ہریرہ کو موقع دیا جائے گا (فوٹو: پی سی بی)

بنگلادیش اے کیخلاف میں پاکستان شاہینز کے اسکواڈ میں 2 بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان شاہینز کے وائٹ بال اسکواڈ میں بنگلادیش اے کیخلاف دو تبدیلیاں ہونے کا امکان ہے، فاسٹ باؤلر کاشف علی چار روزہ میچ انجری کا شکار ہوکر باہر گئے تھے جبکہ طیب طاہر کو ڈراپ کیا جائے گا۔

اسی طرح دونوں کرکٹرز کی جگہ چار روزہ میچ میں ڈبل سینچری اسکور کرنے والے محمد ہریرہ کو موقع ملنے کا امکان ہے۔

پاکستان شاہین اسکواڈ:

محمد حارث (کپتان)، عبدالفصیح، عرفات منہاس، عارف یعقوب، فیصل اکرم، حسیب اللہ (وکٹ کیپر/بیٹر)، جہانداد خان، خرم شہزاد (صرف 50 اوور کے میچوں کے لیے دستیاب)، محمد عرفان خان، محمد عمران جونیئر، مبصر خان، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، طیب طاہر اور عثمان خان۔

مزید پڑھیں: بنگلادیش اے کیخلاف میچز؛ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ بنگلادیش اے کے خلاف چار روزہ میچ 10 سے 13 اگست تک اسلام آباد کلب میں ہوگا جبکہ 3 ون ڈے میچز 23، 25 اور 27 اگست کو شیڈول ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں