حوالہ ہنڈی میں ملوث گروہ کا سرغنہ گرفتار لاکھوں روپے برآمد

ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے اور بینک ڈپارٹ سلپس برآمد کی گئیں، ترجمان ایف آئی اے


ویب ڈیسک August 03, 2024
گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے،ایف آئی اے:فوٹو:فائل

کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کراچی میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ملزم مبشر احمد کوبولٹن روڈ پر واقع فلک کارپوریٹ ٹاور سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کی گرفتاری خفیہ اطلاع پر عمل لائی گئی۔

چھاپے کے دوران ملزم سے 57 لاکھ 14ہزار سے زائد پاکستانی روپے، حوالہ ہنڈی سے متعلق ریکارڈ، بینک ڈپازٹ سلپس اور رجسٹر برآمد کیے گئے۔ ملزم سے ٹیلی گرافک ٹرانسفر کے حوالے سے بھی ریکارڈ برآمد کرلیا گیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔ ملزم بغیر لائسنس حوالہ ہنڈی میں ملوث تھا۔ گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |