بھارت کا جنگی جنون امریکا سے 20 کروڑ ڈالر کے جدید ترین میزائل خریدے گا

بھارت امریکا سے 12 یو جی ایم 84 ایل ہرپون انکیپسولیٹڈ میزائل، 10 یو ٹی ایم 84 ایل ہرپون انکیپسولیٹڈ میزائل خریدے گا۔


ویب ڈیسک July 03, 2014
چند روز قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے جدید اسلحہ بنانے کے لیے غیرملکی دفاعی کمپنیوں کومالکانہ حقوق پر سرمایہ کاری کی پیشکش کی تھی۔ فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: بھارت کا جنگی جنون ہے کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا، بھارت امریکا سے 200 ملین ڈالر (20 کروڑ ڈالر) کی لاگت کے ہرپون میزائل خریدے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت امریکا سے 20 کروڑ ڈالر کی لاگت کے ہرپونز میزائل خریدے گا جس کی امریکی محکمہ دفاع نے منظوری بھی دے دی ہے۔ معاہدے کے مطابق بھارت امریکا سے 12 یو جی ایم 84 ایل ہرپون بلاک ٹو ان کیپسولیٹڈ میزائل، 10 یو ٹی ایم 84 ایل ہرپون ان کیپسولیٹڈ میزائل اور 2 ان کیپسولیٹڈ ہرپون گاڑیاں خریدے گا۔ دوسری جانب بھارتی حکام کے مطابق ان کیپسولیٹڈ ہرپون میزائل بھارتی نیوی کی شیشومار آبدوز میں نصب کئے جائیں گے جس سے دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے جدید اسلحہ بنانے کے لیے غیرملکی دفاعی کمپنیوں کومالکانہ حقوق پر سرمایہ کاری کی پیشکش کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔