گھوٹکی میں فائرنگ کے تبادلے میں جاگرانی گینگ کا ڈکیت ہلاک 6 زخمی

بدنام زمانہ گینگ میر احمد جاگرانی اور علی حسن جاگرانی کے ٹھکانوں کے خلاف ریکی اور آپریشن کا سلسلہ جاری

بدنام زمانہ گینگ میر احمد جاگرانی اور علی حسن جاگرانی کے ٹھکانوں کے خلاف ریکی اور آپریشن کا سلسلہ جاری (فوٹو: فائل)

سندھ کے ضلع گھوٹکی میں جگرانی گینگ کے ڈاکوؤں اور سندھ رینجرز وپولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں جاگرانی گینگ میں شامل ایک ڈکیت ہلاک جبکہ 6 ڈکیت زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرزاورپولیس کی جانب سے اندرون سندھ ضلح گھوٹکی کچے کے علاقے کچو بھنڈی 2 میں اغوا برائے تاوان، قتل، اقدام قتل اوررہزنی کی وارداتوں میں ملوث بدنام زمانہ گینگ میر احمد جاگرانی اور علی حسن جاگرانی کے ٹھکانوں کے خلاف ریکی اور آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔


ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق دوران ریکی جگرانی گینگ کے ڈاکوؤں کی جانب سے رینجرز اور پولیس پر فائرنگ کی گئی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں جاگرانی گینگ میں شامل ایک ڈکیت ہلاک ہوگیا جبکہ 6 ملزمان زخمی ہو گئے۔

زخمی ڈکیتوں میں خبر، نجیب، دلشاد، ظہور، شکور اورایک نامعلوم ڈکیت شامل ہے ۔ ترجمان نے بتایاکہ گزشتہ دنوں گھوٹکی شہر سے ایک شہری کے اغوا اور مبینہ طور پر تاجروں سے فون کال کے ذریعے بھتہ طلب کرنے میں یہ ڈکیت گروہ ملوث ہے۔
Load Next Story