جیتا میچ ڈرا کردیا سوشل میڈیا پر بھارتی فینز چراغ پَا

بھارتی بیٹر 15 گیندوں پر 1 رن نہ بناسکے 2 وکٹیں بھی گنوادیں

بھارتی بیٹر 15 گیندوں پر 1 رن نہ بناسکے 2 وکٹیں بھی گنوادیں (فوٹو: اسکرین شارٹ)

سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کا پہلا میچ بھارت نے ڈرامائی انداز میں ڈرا کروادیا۔

کولمبو میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 230 رنز بنائے، آئی لینڈرز کی جانب سے پاتھم نسانکا 56 اور ڈینتھ ویلالیگے 67 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ اور اکشر پٹیل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں: سوریا کمار نے رینکو سنگھ سے بھی اوورز کروا ڈالا، میچ بھی جیت لیا

آسان ہدف کے تعاقب میں کپتان روہت شرما نے 58، ویرات کوہلی 24، کے ایل راہول 31 جبکہ اکشر پٹیل 33 رنز بناسکے، پوری ٹیم محض 47.3 اوورز میں 230 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔


سری لنکا کی جانب سے وینندو ہسرنگا اور چارتھ اسالنکا نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں: سری لنکا کیخلاف سیریز؛ ریکارڈز پھر کوہلی کی راہ تکنے لگے

میچ کے اختتامی اوورز میں بھارت کو 15 گیندوں پر محض 1 رنز درکار تھا جبکہ اسکی دو وکٹیں باقی تھیں لیکن آئی لینڈرز اسپنرز نے مسلسل دو گیندوں پر وکٹیں لیکر بھارتی بیٹرز کو ایک رن بنانے سے باز رکھا اور میچ ڈرا کروادیا۔



لائیو کمنٹری کے دوران بھارتی اسپورٹس چینل کے کئی لوگ میچ ڈرا ہونے پر حیران رہ گئے جبکہ متعدد افراد نے ارشدیپ سنگھ کو ٹرولنگ کا نشانہ بنایا۔
سوشل میڈیا سائٹس پر کرکٹر کیخلاف کئی مضحکہ خیز تصاویر بھی شیئر کیں جو تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

2
Load Next Story