شادی سے پہلے پیار محبت کے چکر میں نہیں پڑنا چاہتی انمول بلوچ

تعلقات بنانے سے جذبات کا کباڑہ ہوتا ہے، اداکارہ


ویب ڈیسک August 03, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نئی اُبھرتی ہوئی باصلاحیت اداکارہ انمول بلوچ نے کہا ہے کہ وہ سیدھا شادی ہی کریں گی، شادی سے پہلے کسی بھی قسم کے تعلقات میں نہیں رہنا چاہتیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے انمول بلوچ سے شادی اور ہمسفر سے متعلق سوال پوچھا، جس پر اداکارہ نے کہا کہ آج کے دور میں لوگوں نے اپنے ہونے والے ہمسفر میں خوبیوں کی لمبی فہرست بنا لی ہیں، جو میرے نزدیک فضول ہیں۔

انمول بلوچ نے کہا کہ لڑکیاں چاہتی ہیں کہ اُن کا شوہر امیر اور خوبصورت ہو، اُن کی ہر بات ماننے والا ہو، ہر عورت کی عزت کرنے والا ہو اور خواتین کے حقوق کے معاملے میں اُن کا ساتھ دینے والا ہو۔

اداکارہ نے کہا کہ ہر انسان کو شرائط رکھنے کا حق حاصل ہے لیکن اس قدر شرائط بھی نہ رکھیں کہ سامنے والا انسان تنگ آجائے اور آپ کا رشتہ علیحدگی پر ختم ہوجائے۔

اُنہوں نے کہا کہ شادی سمجھوتے کا نام ہے، اس خوبصورت رشتے میں میاں بیوی دونوں کو ہی قربانیاں دینی پڑتی ہیں، دونوں کو ایک دوسرے کی سوچ اور پسند کے حساب سے اپنی شخصیت میں تبدیلی لانی پڑتی ہے۔

انمول بلوچ نے اپنی شادی کے حوالے سے کہا کہ پہلے میری والدہ مجھے شادی کرنے پر زور دیتی تھیں لیکن اب وہ ایسا نہیں کرتیں کیونکہ اُنہیں معلوم ہے کہ اُن کی بیٹی سمجھدار ہوچکی ہے اور وہ اپنی زندگی کا فیصلہ بہتر کرسکتی ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ فی الحال! میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن جب بھی ارادہ بنا تو میں سیدھا شادی ہی کروں گی، میں شادی سے پہلے کسی بھی مرد کے ساتھ تعلقات استوار نہیں کروں گی کیونکہ تعلقات بنانے سے جذبات کا کباڑہ ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں