9 مئی واقعات کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن تشکیل کیلیے خط پشاور ہائیکورٹ کو موصول
9 مئی واقعات کی تحقیقات کے سلسلے میں جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کے لیے لکھا گیا خط پشاور ہائی کورٹ کو موصول ہوگیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کے پی حکومت کا 9 مئی واقعات کی تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق خیبر پختون خوا حکومت نے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے جوڈیشل کمیشن کے لیے جج مقرر کرنے کی درخواست کی ہے، اس حوالے سے 9 مئی واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کے لیے خط پشاور ہائی کورٹ کو موصول ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں: 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن رپورٹ سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا، بیرسٹر سیف
خط موصول ہونے کے بعد جوڈیشل کمیشن کے لیے جوڈیشل افسر کی تعیناتی کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔ قبل ازیں ایڈوکیٹ جنرل نے پشاور ہائی کورٹ کو 9 مئی واقعات کی انکوائری کے لیے مراسلہ ارسال کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمیشن کیلیے عدالت جانا اپنے جرائم کا اعتراف کرنے کے مترادف ہے، عظمیٰ بخاری
صوبائی کابینہ نے 27 جون کو 9 مئی واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دی تھی، جس کے تناظر میں ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے 29 جولائی کو پشاور ہائیکورٹ کو جوڈیشل کمیشن کے لیے جج مقرر کرنے کے لیے مراسلہ ارسال کیا۔