پی سی بی نے ایڈوائزر کرکٹ افیئر کیلئے اشتہار دیدیا

خواہشمند امیدوار 19 اگست تک درخواستیں جمع کرسکتے ہیں

خواہشمند امیدوار 19 اگست تک درخواستیں جمع کرسکتے ہیں (فوٹو: فائل)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایڈوائزر کرکٹ افیئر کی تلاش کیلئے اشتہار باقائدہ اشتہار دیدیا۔

بورڈ کی جانب سے ایڈوائزر کرکٹ افیئر کیلئے دیے گئے اشتہار میں پروفیشنل کرکٹ کے کھلاڑی یا کوچ کی حیثیت سے تجربہ سمیت کوچنگ اسٹاف کی مینٹورنگ اور ڈیولپمنٹ کا ٹریک ریکارڈ بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔

اشتہار میں بتایا گیا ہے کہ ایڈوائزر کرکٹ افیئر قومی کرکٹ ٹیموں کی پرفارمنس میں بہتری کیلئے اپنے تجربے کی روشنی فراہم کرے گا اور حمکت بنانے کے مشورے بھی دیگا۔

مزید پڑھیں: کیا وقار یونس کپتان کی تقرری کرسکتے ہیں؟ اہم فیصلے کا اختیار کس کے پاس ہے!


اسی طرح قومی ٹیموں کے کوچز اور قومی سلیکشن کمیٹیوں کو دیکھے گا جبکہ جبکہ ٹیم کی پرفارمنس کی بہتری اور کھلاڑیوں کی ڈیولپمنٹ کے لیے ہائی پرفارمنس کوچنگ سینٹرز کے ساتھ کو آرڈینیٹ کرے گا۔

مزید پڑھیں: سابق کپتان وقار یونس نے پی سی بی میں ذمہ داریاں سنبھال لیں

اس پوسٹ کیلئے اپلائی کرنے والے خواہشمند امیدوار 19 اگست تک درخواستیں جمع کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق کپتان وقار یونس پہلے ہی چند روز قبل ایڈوائزر کرکٹ افئیرز کی ذمہ داری سنبھال چکے ہیں۔

Load Next Story