اقبال محمود کی خدمات وفاق کےحوالےغلام قادرتھیبو قائم مقام آئی جی سندھ مقرر

فیاض لغاری کی خدمات درکار ہیں تاکہ انہیں آئی جی سندھ مقرر کیا جاسکے، سندھ کا وفاق کو خط

اقبال محمود کو 7 اپریل 2014 کو سندھ حکومت کے بھرپور اصرار پر آئی جی سندھ مقرر کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
سندھ حکومت نے اقبال محمود کی خدمات وفاقی حکومت کے حوالے کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کو قائم مقام آئی جی سندھ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے وفاق کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ آئی جی سندھ اقبال محمود کی خدمات وفاقی حکومت کے حوالے کی جارہی ہیں ان کی جگہ فیاض لغاری کی خدمات درکار ہیں تاکہ انہیں آئی جی سندھ بنایا جاسکے۔ نئے آئی جی سندھ کی تعیناتی تک ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کو قائم مقام آئی جی سندھ کا چارج دے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اقبال محمود کو 7 اپریل 2014 کو سندھ حکومت کے بھرپور اصرار پر آئی جی سندھ مقرر کیا گیا تھا۔
Load Next Story