مجھے کل ہی پتا چلا کہ ملزمہ آمنہ عروج نے ضمانت دائر کی ہے خلیل الرحمان

خلیل الرحمان قمر انسداد دہشتگری عدالت میں پیش ہوئے

فوٹو : فائل

حال ہی میں ہنی ٹریپنگ کا شکار ہونے والے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ اُنہیں کل ہی پتا چلا کہ اس کیس کی ملزمہ آمنہ عروج نے عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خلیل الرحمان قمر اپنے اغواء اور ہنی ٹریپنگ کے کیس میں لاہور کی انسداد دہشتگری عدالت میں پیش ہوئے۔

خلیل الرحمان قمر نےعدالت میں پیش ہوکر استدعا کی کہ مجھے اپنے کیس کے لیے وکیل مقرر کرنے کی مہلت دی جائے۔

عدالت نے خلیل الرحمان قمر کی استدعا منظور کرتے ہوئے اُنہیں وکیل کرنے کی مہلت دے دی۔


واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے خلیل الرحمان قمر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں کیونکہ خلیل الرحمان قمر ایک جرائم پیشہ گروہ کی جانب سے ہنی ٹریپنگ اسکیم کا نشانہ بنے تھے جس پر انہیں تاوان دیکر چھوڑا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: مشی خان بھی خلیل الرحمان کی بیٹی کے دفاع میں سامنے آگئیں؎

اغواء کیس کے مرکزی ملزم نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کے پاس خلیل الرحمان قمر کی دو ویڈیوز ہیں اور دونوں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے طویل ہیں۔

بعدازاں، ملزم نے خلیل الرحمان قمر کی نجی ویڈیوز لیک کردی تھیں، ایک ویڈیو میں خلیل الرحمان قمر پرائیویٹ کمرے میں ایک لڑکی کو بالکل پاس بٹھا کر سگریٹ پی رہے تھے جبکہ دوسری ویڈیو میں وہ لڑکی کے ساتھ نازیبا حالت میں موجود تھے۔
Load Next Story