ناروے کپ انڈر15 فیوچر پاکستان ٹیم فائنل میں پہنچ گئی
سیمی فائنل میں واریگ کلب کو 0-3 سے شکست دی
گرین شرٹس کی انڈر 15 فیوچر پاکستان ٹیم ناروے کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔
فیوچر پاکستان ٹیم نے ناروے کپ 2024 کے سیمی فائنل میں ناروے کے واریگ کلب کو شکست سے دوچار کیا۔
اوسلو میں کھیلے گئے میچ میں گرین شرٹس کی ٹیم نے واریگ کلب کو 0-3 سے شکست دیکر فائنل کیلئےکوالیفائی کرلیا۔
پاکستان کی جانب سے شہباز نے 2 اور سبحان نے 1 گول اسکور کیا، ایونٹ کو فائنل آج کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب انڈر 17 کیٹیگری کے سیمی فائنل پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے،
پاکستانی ٹیم کو ناروے کے فورڈے کلب نے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست سے دوچار کیا، مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا جبکہ اضافی وقت میں بھی کوئی ٹیم گول اسکور نہ کرسکی۔
میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے پنالٹی شوٹ کا فیصلہ ہوا جس پر ناروے کے فورڈے کلب نے پاکستانی اسٹریٹ چائلڈ ٹیم کو 3-4 سے شکست دی۔
قومی ٹیم ایونٹ میں تیسری پوزیشن کیلئے اپنا اگلا میچ مقامی کلب سوترا کلب کیخلاف میدان میں اُترے گی۔