والدہ پر تشدد کرنے والے ناخلف بیٹے کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
متاثرہ خاتون کی جانب سے پولیس میں درج کروائے گئے مقدمے میں کہا گیا تھا کہ میرا بیٹا واصف یعقوب مجھ پر تشدد کرتا ہے، جس پر بنی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے والدہ کی درخواست پر والدین تحفظ آرڈیننس کے تحت ملزم واصف یعقوب کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی راول کے مطابق ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ والدین جیسی عظیم ہستی سے ناروا سلوک ناقابل تصور اور افسوس ناک ہے۔