اسماعیل ہنیہ شھادت ایران کی او آئی سی ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی درخواست

علی باقری کا قطر، سعودی عرب، ترکی، مصر، عمان، اردن، روس اور الجزائر کے وزرائے خارجہ کو فون


ویب ڈیسک August 03, 2024
علی باقری کا قطر، سعودی عرب، ترکی، مصر، عمان، اردن، روس اور الجزائر کے وزرائے خارجہ کو فون

ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کانی نے اسماعیل ہنیہ شھادت پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا وزرائے خارجہ اجلاس طلب کرنے کی درخواست کردی۔

علی باقری نے قطر، سعودی عرب، ترکی، مصر، عمان، اردن، روس اور الجزائر کے وزرائے خارجہ کو فون کرکے معاملے پر بات چیت کی۔

انہوں نے اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کی اسرائیلی دہشت گردانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران اس حملے کا جواب دینے کا قانونی حق رکھتا ہے۔ انہوں نے غاصب اسرائیلی حکومت کو اپنے وحشیانہ اقدامات کے نتائج سے خبردار بھی کیا۔

ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ نے کہا کہ صیہونی حکومت کے اس بزدلانہ اور دہشت گردانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اور صہیونی ریاست کو اس کے جرائم پر جوابدہ بنانے کیلئے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی ہے۔ رکن ممالک نے اس درخواست کا خیر مقدم کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں