دورہ پاکستان بنگال ٹائیگرز کیلئے بڑا ریلیف اہم بولر کی واپسی کا امکان

انجری کے باعث سال 2023 میں ٹیسٹ میچ کھیلا تھا

انجری کے باعث سال 2023 میں ٹیسٹ میچ کھیلا تھا (فوٹو: فائل)

بنگلادیش کے فاسٹ بولر تسکین احمد نے پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل ریڈ بال فارمیٹ میں واپسی کی تیاریاں شروع کردیں۔

سال 2023 میں اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے بنگلادیشی فاسٹ بولر کی پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں واپسی کا امکان ہے، وہ ون ڈے اور ٹی20 فارمیٹ میں تو بنگال ٹائیگرز کے اسکواڈ کا حصہ رہے لیکن فٹنس مسائل کے سبب ٹیسٹ میچز سے دور تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تسکین احمد کے ٹیسٹ کرکٹ نہ کھیلنے کی بڑی وکہ کندھے کی انجری تھی تاہم وہ پاکستان کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل پریکٹس کررہے ہیں اور قوی امکان ہے کہ وہ گرین شرٹس کیخلاف سیریز میں ملک کی نمائندگی کریں۔


مزید پڑھیں: بنگلادیش اے کیخلاف میچز؛ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ

بی سی بی کے فزیو بایجد الاسلام خان نے تصدیق کی کہ تسکین اپنی انجری سے صحتیاب ہورہے ہیں اور پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان شاہینز کے اسکواڈ میں 2 تبدیلیوں کا امکان

بنگلادیش کی ٹیم 17 اگست کو دورہ پاکستان کیلئے روانہ ہوگی، سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا میچ کراچی میں کھیلا جائے گا۔
Load Next Story