تحفظ پاکستان بل کی منظوری سےثابت ہوگیا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے پرویز رشید

تحفظ پاکستان بل کی پارلیمنٹ سےمنظوری پرقوم کو مبارکباد دیتاہوں، وفاقی وزیراطلاعات


ویب ڈیسک July 03, 2014
تحفظ پاکستان بل کی پارلیمنٹ سے منظوری تاریخی موقع ہے، پرویز رشید فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ تحفظ پاکستان بل کی پارلیمنٹ سے منظوری سے ثابت ہوگیا کہ ہم بحیثیت قوم دہشت گردی اورانتہا پسندی کے خلاف متحد ہیں۔

اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ تحفظ پاکستان بل کی پارلیمنٹ سے منظوری تاریخی موقع ہے، جس پر وہ قوم کو مبارکباد دیتے ہیں۔ سیاسی جماعتوں نے ملکی سلامتی کے معاملے پر بالغ النظری کاثبوت دیا، پارلیمنٹ نے ثابت کردیا کہ ہم بحیثیت قوم دہشت گردی اورانتہا پسندی کے خلاف متحد ہیں۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں حکومت کو عددی برتری نہ ہونے کے باوجود بل اکثریت سے منظورہوا۔ جس طرح ہر سیاسی جماعت نے اپنے مفادات سے بالا تر ہو کر قومی مفادات کو ترجیح دی اسی طرح ہمیں یقین ہے کہ ہم ملک کے دیگر مسائل میں بھی یکجہتی کا ثبوت دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔