خیبرپختونخوا حکومت کا وزرا کی تنخواہ الاؤنسز میں اضافے کا فیصلہ

پشاور میں اپنی رہائش گاہیں رکھنے والے اراکین کابینہ کو ماہانہ ہاؤس سبسڈی کی مد میں بڑی رقم ملے گی


ویب ڈیسک August 03, 2024
خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے سمری بھی تیار کرلی—فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے وزرا کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کے لیے ایکٹ میں ترامیم کا فیصلہ کرتے ہوئے سمری تیار کرلی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی وزرا کی تنخواہیں اور الاؤنس ایکٹ 1975 میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے محکمہ ایڈمنسٹریشن نے سمری تیار کرلی۔

وزرا کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کی سمری صوبائی کابینہ کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پشاور سےتعلق رکھنے والےصوبائی کابینہ ارکان کوبھی الاؤنس ملے گا اور پشاور سے تعلق اور اپنی رہائش گاہیں رکھنے والے ارکان کو سبسڈی دی جائے گی۔

خیبرپختونخوا کی کابینہ میں شامل پشاور سے تعلق رکھنے والے ارکان کو ماہانہ دو لاکھ روپے ہاؤس سبسڈی دی جائے گی، اسی طرح جن وزرا کو سیکیورٹی کا مسئلہ ہے اور پشاور میں قیام پذیر ہیں ان کو بھی الاؤنس ملے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں