کراچی جماعت اسلامی کا دفعہ 144 کے باوجود گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا

کارکنوں نے دفعہ 144 کو ہوا میں اڑا دیا، گورنر ہاؤس وی آئی پی گیٹ کے باہر دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے بند


ویب ڈیسک August 03, 2024
فوٹو: فیس بک

جماعت اسلامی کے کارکنوں نے گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا دیتے ہوئے دفعہ 144 کو ہوا میں اڑا دیا۔

جماعت اسلامی کے کارکنان امیر کراچی منعم ظفر خان کی قیادت میں گورنر ہاؤس پہنچے، کارکنان کو پولیس اور انتظامیہ نے روکنے کی کوشش بھی نہیں کی۔

گورنر ہاؤس وی آئی پی گیٹ کے باہر دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے بند کرکے مرکزی سڑک پر اسٹیج لگایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ حکومت نے ریڈ زون میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا تھا۔

جماعت اسلامی کے تحت مری روڈ راولپنڈی میں بھی مہنگی بجلی اور دیگر مطالبات کے حق میں گزشتہ 9 روز سے دھرنا جاری ہے اور کراچی میں دیا جانے والا دھرنا اسی کا تسلسل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں