داعش نے کلیسائے روم کو ’فتح‘ کرنے کی پیش گوئی کر دی

مسلمان طاقت ور ہیں جلد کلیسائے روم فتح کر نے کے بعدایک مرتبہ پھرپوری دنیا پرمسلمانوں کی حکمرانی ہو گی، ابوبکر البغدادی


ویب ڈیسک July 03, 2014
ابو بکر البغدادی نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو اسلامی ریاست کی تعمیر کے لئے کردار ادا کرنے کی اپیل بھی کی. فوٹو: اے ایف پی/فائل

عراق ا ور شام میں اسلامی ریاست کے قیام کے لئے حکومت کے خلاف برسر پیکار دولت اسلامی عراق و شام (داعش) نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو اسلامی ریاست کی تعمیر کے لئے کردار ادا کرنے کی اپیل کے ساتھ کلیسائے روم (ویٹی کن) کو فتح کرنے کی پیش گوئی بھی کی ہے۔

عرب ویب سائٹ کے مطابق داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں دنیا بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نئی اسلامی ریاست کی تعمیر کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ ابوبکر البغدادی نے نئی اسلامی ریاست کی تعمیر میں حصہ لینے کے لیے مسلمان علماء، عسکری ماہرین، ڈاکٹروں، معماروں اور دیگر پیشوں سے وابستہ ماہرین کو نئی مملکت کی طرف ہجرت کی دعوت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمان طاقت ور ہیں اور جلد کلیسائے روم فتح کر نے کے بعد ایک مرتبہ پھر پوری دنیا پر حکمرانی کریں گے۔

ابو بکر البغدادی نے مسلمانوں کو طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد میں حصہ لینے پر بھی زور دیا اور دین اسلام کے غلبے کے لیے جان ومال سمیت ہر قسم کی قربانی دینے کی ترغیب بھی دی۔ انھوں نے مسلم ممالک کی افواج پر زور دیا کہ وہ دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کے لیے جنگ کی تیاری کریں اور مسلمانوں کو ان کے حقوق دلانے کے لیے ''داعش'' کی جدوجہد کا ساتھ دیں۔

داعش سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ وقت دور نہیں جب مسلمان عزت کے ساتھ سر اٹھا کر چلیں گے، ہم ایک نئے عہد کا آغاز کر رہے ہیں اور اس عظیم مقصد کے لیے مسلمان متحد ہو جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی اصولوں پر مبنی ایسی خلافت کی بنیاد ڈال رہے ہیں جو ہندوستان سے قوقاز تک وسیع ہو گی جس میں عرب، مصری، فرانسیسی، جرمن اور آسٹریلوی ایک پرچم تلے جمع ہوں گے۔

واضح رہے کہ دولت اسلامی عراق و شام نے 3 روز قبل ہی ابو بکر البغدادی کو پوری دنیا کے مسلمانوں کا خلیفہ قرار دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |