گورنر فیصل کریم کنڈی کا وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور سے استعفے کا مطالبہ
اب تو پی ٹی آئی کے وزرا نے کہہ دیا کہ علی امین کرپشن کر رہا ہے، فیصل کریم کنڈی
خیبرپختونخوا (کے پی) فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر کرپشن کے الزامات عائد کرتے ہوئے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) پنجاب کے رہنما ندیم افضل چن کے ڈیرے پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وزیر نے علی امین گنڈاپور کو چارج شیٹ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی کہہ رہا تھا صوبے میں ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے نرخ نامے لگے ہوئے ہیں، اب تو پی ٹی آئی کے وزرا نے کہہ دیا کہ علی امین کرپشن کر رہا ہے، مشیر اطلاعات کی موجودگی میں صوبائی وزیر نے علی امین پر عدم اعتماد کر دیا۔
فیصل کریم کنڈی نے مطالبہ کیا کہ علی امین گنڈاپور اخلاقیات کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستعفی ہوجائیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں اتحاد بنتے بھی ہیں اور ٹوٹتے بھی ہیں، مولانا ہمارے بھی اتحادی رہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی والے کہتے تھے کہ مولانا فون کال یا چمک پر اتحاد کرتے ہیں، پی ٹی آئی والے اب بتائیں مولانا کس کال یا چمک پر اتحاد کررہے ہیں۔
گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ مولانا ہمارے لیے محترم ہیں ہم ایک حلقے سے الیکشن لڑتے ہیں، مولانا کہتے ہیں الیکشن میں ڈاکا ڈالا گیا ہے، کیا مولانا پی ٹی آئی سے اپنا مال غنیمت واپس لیں گے۔
انہوں نے سوال کیا کہ کیا پی ٹی آئی نے مولانا پر گالم گلوچ پر معافی مانگی، پی ٹی آئی کا صوبائی صدر کیا مولانا سے معافی مانگیں گے، پی ٹی آئی والوں کو مولانا چکر لگوا رہے ہیں۔
پی پی پی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پارٹی پر مشکل وقت ہے، ہم پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پارٹی کو دوبارہ فعال کریں گے اور خیبر پختونخوا کا اگلا وزیر اعلی جیالا ہوگا۔