ایران ہر صورت اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لے گا ڈائریکٹر خانہ فرہنگ

اسماعیل ہنیہ کو ایک اسلامی ملک میں نشانہ بنانے کے درپردہ گہری سازش ہے، سعید طالبی نیا


ویب ڈیسک August 03, 2024
خانہ فرہنگ ایران میں تعزیتی ریفرنس ہوا—فوٹو: خانہ فرہنگ ایران

ڈائریکٹر خانہ فرہنگ کراچی سعید طلبی نیا نے کہا ہے کہ ایران ہر صورت اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لے گا، چاہے ذمہ دار زمین کی تہوں میں چھپ جائیں۔

خانہ فرہنگ ایران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی مظلومانہ شہادت کی مناسبت سے تعزیتی نشست اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، جہاں تمام مکاتب فکر اور مسالک سےتعلق رکھنے والےعلمائے کرام، اساتذہ، طلبہ اور عمائدین شہر نے شرکت کی۔

شرکا نے صہیونی مظالم پرغم وغصےکا اظہار کیا اور تعزیتی نشست میں مقررین نے شہید اسماعیل ہنیہ کوخراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر سعید طالبی نیا کا کہنا تھا کہ اسلامی جہموریہ ایران ہرحال میں اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لےگا، اسماعیل ہنیہ کو ایک اسلامی ملک میں نشانہ بنانے کے درپردہ گہری سازش ہے، جس کی مثالیں ماضی میں بھی ملتی ہیں۔

جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر مسلم پرویز نےکہا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت مسلم امہ کے لیے بہت بڑا دھچکا ہے، ان کے چلے جانے سے ملت اسلامیہ کا ہر فرد دکھی ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ متحد ہو کر مزاحمت کو مزید مضبوط کریں۔

فلسطین فاؤنڈیشن کے رہنما صابر ابو مریم نے کہا کہ ایران اسلامی مزاحمت کا دارالحکومت ہے، اسماعیل ہنیہ کو ایران میں اس لیے شہید کیا گیا کہ حماس اور ایران کے درمیان دراڑ پیدا کی جاسکے۔

تعزیتی جلسے کے اختتام پرشیخ صلاح الدین نے ایصال ثواب کے لیےدعا کرائی اور کہا کہ فساد کی جڑ اسرائیل اور امریکا ہے جو بہت جلد نیست ونابود ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں