امریکا کی اپنے شہریوں کو فوری لبنان چھوڑنے کی ہدایت

شہری کسی بھی دستیاب پروز سے لبنان چھوڑ دیں، امریکی سفارتخانہ

فوٹو: گیٹی امیجز

امریکا اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کو فوری لبنان چھوڑنے کی ہدایت کردی۔

بیروت میں امریکی سفارتخانے نے ہفتہ کو جاری بیان میں اپنے شہریوں سے کسی بھی دستیاب پرواز کے ذریعے لبنان چھوڑنے کی اپیل کی ہے۔

خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ حزب اللہ کی طرف سے اسرائیل پر حملے کے نتیجے میں تل ابیب کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آ سکتا ہے۔

امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ جو امریکی شہری لبنان میں رہنے کا انتخاب کرتے ہیں انہیں ہنگامی حالات اور طویل مدت تک ایک جگہ پر پناہ کے لیے تیار رہنا چاہئے۔


بیان میں کہا گیا ہے کہ متعدد ایئر لائنز نے لبنان کیلئے پروازیں معطل اور منسوخ کر دی ہیں لیکن تجارتی نقل و حمل فی الحال دستیاب ہے۔

دوسری جانب برطانیہ نے بھی اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ جب تک تجارتی پروازیں چل رہی ہیں لبان چھوڑ دیں۔

برطانیہ کا کہنا کہ وہ لبنان میں کسی بھی انخلاء میں مدد کے لیے اضافی فوجی اہلکار، قونصلر عملہ اور بارڈر فورس کے اہلکار بھیج رہا ہے۔

دو برطانوی فوجی جہاز پہلے ہی خطے میں موجود ہیں اور رائل ایئر فورس نے ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹروں کو اسٹینڈ بائی پر رکھا ہوا ہے۔

 
Load Next Story