میانمار میں ایک مرتبہ پھر مسلم کش فسادات پھوٹ پڑے 2 افراد ہلاک
میانمار میں 2012 سے مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری ہے اوراس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں
میانمار کے شہر منڈالے میں مسلم کش فسادات کے دوران 2 افراد کو ہلاک جبکہ کئی املاک کو تباہ کردیا گیا ہے۔
میانمار کے دوسرے بڑے شہر منڈالے کے سیکیورٹی چیف نے غیر ملکی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 2 روز قبل شہر کے ایک ہوٹل کے مسلمان مالک کی جانب سے بدھ ملازمہ کے ساتھ زیادتی کی خبر پھیلنے پر کشیدگی پھیل گئی تاہم گزشتہ روز اس میں مزید اضافہ ہوا اور موٹر سائیکلوں پر سوار بدھ شدت پسندوں نے مساجد اور مسلمانوں کی دکانوں پر پتھراؤ کیا۔ جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ 2012 سے میانمار میں مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری ہے اور اس کے نتیجے میں اب تک سیکڑوں افراد جاں بحق جب کہ ہزاروں کی تعداد میں مسلمان اپنا گھر بار چھوڑ کر پڑوسی ممالک میں پناہ لینے پر مجبورہوگئے ہیں.