پنجاب بھر میں یوم شہداء پولیس پر تقریبات

پنجاب سمیت ملک بھر میں 4 اگست کو یوم شہداء پولیس کے طور پر منایا جاتا ہے


ویب ڈیسک August 04, 2024
(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

پنجاب بھر میں پولیس کے شہدا کی یاد میں تقریبات منعقد کی گئیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گزشتہ رات شہداء پولیس کی یاد میں شمعیں روشن کرکے یوم شہداء پولیس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔

یوم شہداء پولیس تقریبات میں آر پی او، سی پی اوز، ڈی پی اوز سمیت سینئیر پولیس افسران، شہداء پولیس کے اہل خانہ، سول سوسائٹی اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

شہدا کی یادگاروں، پبلک سروس ڈلیوری سنٹرز سمیت مختلف مقامات پر شمعیں روشن کرکے شہدا پولیس کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں 4 اگست کو یوم شہداء پولیس کے طور پر منایا جاتا ہے۔

یوم شہداء پولیس کے حوالے سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہداء پولیس کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ شہداء پولیس جرات و بہادری اور ملک و قوم سے وفا کے پیکر ہیں، شہداء پولیس کی فیملیز کی فلاح و بہبود اور ویلفیئر کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں