
جام شورو کی تحصیل تھانہ بولا خان کے گاؤں علی نواز برفت میں کچا مکان گرنے سے 65 سالہ علی محمد برفت اور اس کی بہو دب کر جاں بحق ہو گئے۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ رات تھانہ بولا خان کے کوہستانی علاقے کے مختلف دیہات تھانہ احمد خان، نوری آباد، کرچات، بال، سری، پوکن اور کیئجی میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز برسات ہوئی۔
برسات کے باعث کیر تھر کے پہاڑی سلسلے میں پانی کے بہاؤ میں تیزی آنے کے بعد ندی نالوں میں تغیانی آ گئی، جس کی وجہ سے کرچات کے علاقے میں گاؤں سلطان برفت میں ایک مسجد شہید ہو گئی۔
گزشتہ رات بارش کے باعث علاقے میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے مزید نقصان کا تعین نہیں ہو سکا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔