ہائی بلڈ پریشر خواتین میں درد شقیقہ کا خطرہ بڑھا دیتا ہے

درد شقیقہ کو فالج، ہارٹ اٹیک یا دل کی بیماری کے زیادہ امکانات سے جوڑا گیا ہے


ویب ڈیسک August 04, 2024
[فائل-فوٹو]

ایک نئی تحقیق میں پایا گیا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر خواتین کے درد شقیقہ (migraine) کی مشکلات کو بڑھا سکتا ہے۔

محققین نے جریدے نیورولوجی میں رپورٹ کیا کہ ہائی بلڈ پریشر خواتین میں درد شقیقہ کی مشکلات بڑھا سکتا ہے۔ خاص طور پر ہائی ڈائسٹولک بلڈ پریشر خواتین کو درد شقیقہ ہونے کے خطرے سے زیادہ منسلک ہے۔

ڈائیسٹولک پریشر بلڈ پریشر میں دوسرا عنصر ہے اور اس وقت ہوتا ہے جب دل دو دھڑکنوں کے درمیان آرام کی حالت میں ہوتا ہے۔

تحقیق سے پتا چلا ہے کہ دل کی صحت سے متعلق دیگر خطرے کے عوامل درد شقیقہ کے خطرے کو بڑھاتے نظر نہیں آتے حالانکہ درد شقیقہ کو فالج، ہارٹ اٹیک یا دل کی بیماری کے زیادہ امکانات سے جوڑا گیا ہے۔

نیدرلینڈز میں ایراسمس ایم سی یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کے پروفیسر اور محقق اینٹونیٹ ماسن وین ڈین برنک نے کہا کہ ہمارے مطالعے میں امراض قلب کے لیے معروف خطرے والے عوامل جیسے ذیابیطس، تمباکو نوشی، موٹاپا اور ہائی کولیسٹرول پر غور کیا گیا اور صرف ہائی ڈائاسٹولک بلڈ پریشر والی خواتین شرکاء میں درد شقیقہ کے بڑھتے ہوئے امکانات پائے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں