سائنسدان ’چیختی ممی‘ کا راز ایک صدی بعد افشا کرنے میں کامیاب

ممی کا سی ٹی اسکین اور ایکس رے کا استعمال کرتے ہوئے جِلد کا معائنہ کیا گیا


ویب ڈیسک August 04, 2024
ممی کا سی ٹی اسکین اور ایکس رے کا استعمال کرتے ہوئے جِلد کا معائنہ کیا گیا

تقریباً ایک صدی بعد سائنسدان بالآخر ایک قدیم مصری ممی کے خوفناک اسرار کو سلجھانے میں کامیاب ہو گئے ہیں جو چیختے ہوئے مری تھی۔

'چیخنے والی عورت' کے نام سے موسوم ممی کی یہ باقیات 1935 میں مصر میں ایک شاہی معمار کے خاندان سے تعلق رکھنے والے مقبرے کے اندر سے دریافت ہوئی تھیں۔

جس بات نے اسے عام ممیوں سے مختلف کیا وہ اس کے جسم میں تمام اعضا کی موجودگی تھی جو کہ دیگر ممیوں سے ان کی موت کے بعد نکال لیے جاتے ہیں۔

یہ پہلو سائنسدانوں کے لیے کافی حیران کن تھا۔ منہ کھلے رہ جانے کے بارے میں ابتدائی طور پر یہ خیال کیا گیا کہ ممی بنانے کے دوران لاپرواہی میں اس کا منہ حادثاتی طور پر کھلا رہ گیا۔ تاہم اب ایک نئے سائنسی تجزیے نے ایک مختلف جواب فراہم کیا ہے۔

قاہرہ یونیورسٹی کی ایک محقق سحر سلیم کے مطابق یہ cadaveric spasm ہے، پٹھوں میں سختی کی ایک غیر معمولی شکل جو موت کے وقت پرتشدد یا انتہائی دباؤ والی موت کی صورت میں ہوتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ اذیت میں چیختے ہوئے مری تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |