بورڈ کھلاڑیوں کیخلاف کارروائی نہ کرے کوچز میدان میں آگئے

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے بڑی درخواست کردی


ویب ڈیسک August 04, 2024
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے بڑی درخواست کردی (فوٹو: پی سی بی)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن اور ٹیسٹ فارمیٹ کے کوچ جیسن گلیسپی نے پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے بڑی درخواست کردی۔

بھارتی نیوز ایجنسی پی ٹی آئی نے اپنی رپورٹس میں دعویٰ کیا ہے کہ گرین شرٹس کے دونوں کوچز گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی سے درخواست کی ہے کہ وہ ٹی20 ورلڈکپ کے دوران ڈسلپن کی خلاف ورزی کرنیوالے کھلاڑیوں کیخلاف کارروائی نہ کرے۔

دونوں کوچز کا ماننا ہے کہ کارروائی کے خیال کے باعث کھلاڑی آئندہ بین الاقوامی سیزن پر توجہ مرکوز نہیں کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں: ڈسلپن کی خلاف ورزی؛ کھلاڑی ہوجائیں ہوشیار! بورڈ نے تیاری مکمل کرلی

خیال رہے کہ دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ اور ٹی20 ورلڈکپ کے دوران خبریں سامنے آئیں تھی کہ کچھ کھلاڑیوں کوچز کیساتھ ناروا سلوک اپنایا جبکہ ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے دیے گئے پلانز کو نظر انداز کیا۔

مزید پڑھیں: سب سے زیادہ غیرملکی لیگز کھیلنے میں پاکستانی کرکٹرز کا دوسرا نمبر

حال ہی میں بورڈ کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی نے ڈسلپن کی خلاف ورزی کرنیوالے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کیخلاف کارروائی کی تیاری مکمل کرلی ہے جبکہ اس کی جانچ کیلئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: شاہین نے کوچز سے نامناسب رویہ کیوں رکھا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

دوسری جانب خبریں گردش کررہی ہیں کہ ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے سینئیر کھلاڑیوں کو دورہ بنگلادیش کے دوران ڈراپ کیا جاسکتا ہے جبکہ کچھ پلئیرز فٹنس مسائل کے سبب ٹیم سے باہر ہوسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں