ناروے کپ پاکستان کی انڈر15 17 دونوں ٹیموں کو شکست

انڈر 15 ٹیم ٹورنامنٹ میں دوسری جبکہ انڈر 17 اسٹریٹ چائلڈ ٹیم تیسری پوزیشن کا میچ بھی ہار گئی


ویب ڈیسک August 04, 2024
انڈر 15 ٹیم ٹورنامنٹ میں دوسری جبکہ انڈر 17 اسٹریٹ چائلڈ ٹیم تیسری پوزیشن کا میچ بھی ہار گئی (فوٹو: فائل)

ناروے کپ فٹبال کیلئے جانے والی دونوں پاکستانی ٹیمیں ٹائٹل جیتنے میں ناکام ہوگئیں۔

انڈر 15 میں شریک بیٹر فیوچر پاکستان کو فائنل میں شکست ہوئی جس کے بعد اس نے ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ انڈر 17 میں اسٹریٹ چائلڈ ٹیم کو تیسری پوزیشن کے میچ میں بھی شکست ہوئی، دونوں ٹیمیں پنالٹی شوٹ آؤٹس پر ناکام ہوئیں۔

ناروے کپ 15 کا فائنل ناروے کے کلب کفم کام اوسلوکے نام رہا اس نے فائنل میں پاکستان کی ٹیم کو شکست دی، مقابلہ مقررہ وقت پر 2-2 سے برابر رہا جس کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ پر پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: ناروے کپ؛ انڈر-15 فیوچر پاکستان ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

فیوچر پاکستان کے پلیئر سلمان نے ایک گول اسکور کیا، دوسرا گول شہباز نےکیا۔

ادھر قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم ناروےکپ میں تیسری پوزیشن کا میچ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہار گئی۔ انڈر 17 میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کو ناروے کے سوترا کلب نے 5-4 سے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہرایا۔ مقررہ وقت پر میچ 1-1 گول سے برابر رہا تھا۔

ناروے کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز پاکستانی کھلاڑی محمد کاشف کو ملا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں