اداکاروں میں خودکشی ایک بیماری بنتی جارہی ہے ماہرین

اس رجحان منصوبہ بند مداخلتوں کے ذریعے ختم کیا جاسکتا ہے، ماہرین


ویب ڈیسک August 04, 2024
[فائل-فوٹو]

2014 میں ہالی ووڈ اداکار رابن ولیمز کی خودکشی کے بعد اداکاروں میں خودکشی کے بڑھتے واقعات کو مشاہدہ کیا گیا ہے۔

امریکا میں 4 ماہ کے دوران 1800 سے زائد اضافی اموات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اس طرح کی خودکشی ہالی ووڈ میں ایک معروف رجحان بنتی جارہی ہے خاص طور پر کسی مشہور شخصیت کی موت کے بعد۔

اگرچہ اس رجحان منصوبہ بند مداخلتوں کے ذریعے ختم کیا جاسکتا ہے تاہم پھر بھی بہت کچھ عوامل مخفی رہتے ہیں جیسے خودکشی سے پہلے خیالات اور رویے میں تبدیلی وغیرہ۔

سائنس ایڈوانسز میں شائع ہونے والی تحقیق میں ایسا ماڈل پیش کیا گیا ہے جس میں خودکشی کے عمل کا کسی متعدی بیماری جیسے ہی جائزہ لیتے ہیں۔

کلینیکل سائیکالوجسٹ نک ایلن کا کہنا تھا کہ اگرچہ خودکشی وائرس کی طرح منتقل نہیں ہوتی ہے لیکن ٹیم نے جو ماڈل تیار کیا ہے وہ بہت ہی قائل کرنے والا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔