اینٹارکٹیکا میں برف کا پگھلاؤ سطح سمندر میں تیزی سے اضافے کا سبب

سطح سمندر میں اب تک تقریباً 40 فیصد اضافہ ہوچکا ہے


ویب ڈیسک August 04, 2024
[فائل-فوٹو]

ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ اینٹارکٹکا کی برفانی پرتھ کے نیچے ابھرتی زمین مستقبل میں سمندر کی سطح میں اضافے کا ایک بڑا عنصر بن جائے گی۔

اینٹارکٹیکا ایک ساکن خطے کی طرح محسوس ہونے کے باوجود کئی ماحولیاتی عوامل کے ردعمل میں زمینی خرابی، ٹوٹنے اور بڑھنے کے عمل سے گزر رہا ہے۔

اینٹارکٹیکا میں گلیشیئرز کی برف پگھلنے کا مطلب ہے زیر زمین حصے پر کم وزن جس سے اسے اوپر بڑھنے کا موقع مل سکتا ہے ۔

اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی میں بائرڈ پولر اینڈ کلائمیٹ ریسرچ سینٹر کے سینئر ریسرچ سائنسدان اور مطالعے کے شریک مصنف ٹیری ولسن نے کہا کہ بڑھتی زمین سمندر کی سطح میں اضافے کو متاثر کرنے کے لیے اوپر کی برف کی چادر کے ساتھ کیسے تعامل کرتی ہے اس کا اچھی طرح سے مطالعہ فی الحال نہیں کیا گیا ہے۔

نئی تحقیق میں ولسن کے ساتھیوں نے یہ پیشین گوئی کرنے کے لیے ایک ماڈل تیار کیا کہ یہ تعاملات عالمی سطح پر سطح سمندر پر انداز ہو سکتے ہیں تاہم اگر انسان گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم اور گلوبل وارمنگ کو سست کر دیا جائے تو اسے کم کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ سطح سمندر میں تقریباً 40 فیصد اضافہ ہوچکا ہے جو عالمی سطح سمندر میں اضافے کو نمایاں طور پر تقویت دیتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |