چین کے ہائی ویز پر لیزر سسٹم کی تنصیبات

لیزرز کی تنصیبات کررہے ہیں تاکہ ڈرائیوروں کو ڈرائیونگ کے دوران سو جانے سے روکا جا سکے۔


ویب ڈیسک August 04, 2024
[فائل-فوٹو]

چین میں حکام مبینہ طور پر موٹر ویز پر طاقتور لیزرز کی تنصیبات کررہے ہیں تاکہ ڈرائیوروں کو ڈرائیونگ کے دوران سو جانے سے روکا جا سکے۔

گزشتہ سال سے چین میں موٹر ویز پر رنگین روشن شعاعوں کے کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں جس پر لوگ ان کے مقصد کے بارے میں جاننے کیلئے کوشاں تھے۔

اوپن ایئر ریو میں لائٹ شو کی طرح نظر آنے والا لیزر سسٹم دراصل ڈرائیوروں، خاص طور پر ٹرک ڈرائیوروں کو سفر کے دوران سونے سے روکنے کا ایک طریقہ ہے۔

عجیب و غریب تنصیب کا سب سے مشہور کلپ 1600 کلومیٹر طویل Qingdao-Yinchuan Expressway کا ریکارڈ کیا گیا جو مبینہ طور پر بھاری ٹرکوں کے ذریعے استعمال کیا جاتا ہے جو دارالحکومت شہر ننگژیا سے بندرگاہی شہر کنگڈاؤ تک جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں