اسرائیل میں چاقو بردار فلسطینی کے حملے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی

چاقو بردار فلسطینی حملہ آور جوابی کارروائی میں مارا گیا، اسرائیلی فوج


ویب ڈیسک August 04, 2024
چاقو بردار فلسطینی نوجوان کے حملے میں 2 اسرائیلی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے، فوٹو: اسرائیلی میڈیا

اسرائیل میں چاقو بردار فلسطینی نوجوان کے حملے میں ایک اسرائیلی خاتون ہلاک اور 3 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک نے دوران علاج دم توڑ دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی حملہ آور جوابی کارروائی میں مارا گیا تاہم نوجوان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

اسرائیلی پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی نوجوان کے دیگر ساتھی بھی علاقے میں موجود ہوسکتے ہیں اس لیے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا اور ہیلی کاپٹرز کی مدد سے سرچ آپریشن کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سرچ آپریشن کے باوجود فلسطینی نوجوان کے ساتھیوں کو سراغ نہیں لگایا جا سکا تاہم تلاش کا عمل ان کی گرفتاری تک جاری رہے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ علی الصبح تل ابیب کے مضافاتی علاقے ہولون میں پیش آیا جس وقت بازار میں کافی رش ہوتا ہے۔ علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے میں ایک خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں جب کہ ایک شخص نے اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا بقیہ 2 زخمیوں میں سے بھی ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں