بھارت مندر میں دیوار گرنے سے 9 بچے ہلاک
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں گزشتہ روز بھی اسکول سے واپس لوٹنے والے بچوں پر مکان کی دیوار گرنے 4 طلبا ہلاک ہوگئے تھے
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ساگر میں آج صبح دیوار گرنے کے ایک واقعے میں 9 بچے ہلاک اور 5 سے زائد زخمی ہوگئے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے شاہ پور میں ہردول بابا مندر میں مذہبی تقریب کے لیے شیولنگ بنا رہے تھے کہ ساتھ والے مکان کی دیوار ان پر گر گئی۔
میونسپلٹی کے ترجمان نے بتایا کہ مندر کے ساتھ والا مکان 50 سال پرانا تھا اور دیوار بوسیدہ ہوچکی تھی جو مسلسل ہونے والی موسلا دھار بارش کو سہہ نہ پائی۔
دیوار کے ملبے تلے کئی بچے دب گئے۔ امدادی کاموں کے دوران 9 بچوں کی لاشیں نکالی گئیں جن کی عمریں 10 سے 15 سال کے درمیان ہیں۔
زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں 2 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ موہن یادو نے لواحقین کے لیے فی کس 4 لاکھ روپے امدادی رقم کا اعلان کرتے ہوئے زخمی بچوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یاد رہے کہ مدھیہ پردیش میں گزشتہ روز بھی اسکول سے واپس لوٹنے والے بچوں پر ایک مکان کی دیوار گر گئی تھی جس میں 5 سے 7 سال کی عمر کے 4 بچے ہلاک ہوگئے تھے۔
رواں برس بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بارشوں نے 200 سے زائد افراد کی جان لے لی جب کہ 206 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے اور 2 ہزار 403 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔