سعودی عرب نے عراق سے ملحق سرحد پر 30 ہزار فوجی تعینات کردیئے

عراقی فوج کے سرحد سے چلے جانے کے بعد یہ غیر محفوظ ہوگئی تھی جس کے باعث فوجیوں کی تعیناتی عمل میں آئی ہے، عرب ٹی وی

شاہ عبداللہ نے حکم دیا ہے کہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں، مقامی خبر رساں ایجنسی فوٹو: فائل

سعودی عرب نے دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر عراق کے ساتھ ملنے والی 800 کلو میٹر طویل سرحد پر 30 ہزار فوجی تعینات کر دیئے ہیں۔


عرب ٹی وی چینل العربیہ کے مطابق عراقی فوج کے اس سرحد سے چلے جانے کے بعد یہ سرحد غیر محفوظ ہوگئی تھی جس کے باعث فوجیوں کی تعیناتی عمل میں آئی ہے تاہم عراقی فوجی حکام نے سرحد سے فوجیوں کے چوکیاں چھوڑ کر چلے جانے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرحد پر تعینات فوجی معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔

دوسری جانب مقامی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ سعودی فرماں رواں شاہ عبد اللہ نے سعودی عرب کی دہشت گرد تنظیموں اور دوسرے عناصر بالخصوص داعش کی جانب سے سیکیورٹی کو لاحق کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر حکم دیا ہے کہ مملکت کے اثاثوں، اس کے استحکام اور سعودی عوام کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔
Load Next Story