
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق الاقصیٰ اسپتال کے خیمہ گاہ میں 3 فلسطینی شہید اور 18 زخمی ہوگئے جب کہ اسکول میں قائم پناہ گاہ کیمپ پر بمباری میں 17 فلسطینی شہید ہوگئے۔
امدادی کاموں کے دوران شہید اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں 7 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اسرائیل کے 7 اکتوبر سے جاری غزہ پر بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینوں کی تعداد 40 ہزار کے قریب پہنچ گئی جب کہ 91 ہزار 200 سے زائد زخمی ہیں۔
30 جولائی کو حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایرانی دارالحکومت میں ایک میزائل حملے میں شہید کردیا گیا جس کی ذمہ داری حماس اور ایران نے اسرائیل پر عائد کی ہے۔
تاہم اسرائیل کی جانب سے اس الزام کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔