کملا ہیرس کو ووٹ دینے کیلیے زندہ ہوں 99 سالہ سابق امریکی صدر
جمی کارٹر 1977 سے 1981 تک امریکا کے صدر رہے ہیں
امریکا کے سابق صدر 99 سالہ جمی کارٹر نے کہا ہے کہ میں کملا ہیرس کو ووٹ دینے کے لیے زندہ رہنے کی کوشش میں ہوں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 1977 سے 1981 تک امریکا کے صدر رہنے والے کمی کارٹر اب 99 سال کے ہوگئے ہیں اور متعدد بیماریوں کے شکار ہیں۔
بڑھاپے، کمزوری اور نقاہت کے باعث سابق صدر کمی کارٹر اپنا زیادہ تر وقت گھر پر ہی گزارتے ہیں اور معالج بھی ان کا طبی معائنہ گھر آکر ہی کرتے ہیں۔
جب جمی کارٹر سے ایک صحافی نے ان کی 100 ویں سالگرہ کے حوالے سے سوال کیا تو انھوں نے جواب دیا کہ ابھی تو میں اپنی جماعت ڈیموکریٹ کی امیدوار کملا ہیرو کو ووٹ ڈالنے کے لیے زندہ رہنے کی کوشش میں ہوں۔
یاد رہے کہ امریکا میں صدارتی الیکشن رواں برس نومبر میں منعقد ہونے جا رہے ہیں جس کے لیے مضبوط امیدوار ٹرمپ کا مقابلہ کرنے کے لیے حکمراں جماعت نے موجودہ صدر جوبائیڈن کو ہٹا کر کملا ہیرس کو میدان میں اتارا ہے۔