کملا ہیرس کے شوہر کا بیٹی کی ٹیچر کیساتھ جنسی تعلق کا اعتراف

یہ معاشقہ 2009 میں ان کی پہلی شادی کے خاتمے کا باعث بھی بنا تھا

یہ معاشقہ 2009 میں ان کی پہلی شادی کے خاتمے کا باعث بھی بنا تھا

امریکی نائب صدر اور حکمراں جماعت کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے شوہر ڈوؤگ ایمہوف نے چونکا دینے والے بیان میں پہلی شادی کے دوران ایک اور خاتون کے ساتھ جنسی تعلق رکھنے کا اعتراف کیا ہے۔

ڈیلی میل کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا ڈوؤگ ایمہوف کا اپنی ایک چھوٹی بیٹی کی ٹیچر کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا جو بالآخر 2009 میں ان کی پہلی شادی کے خاتمے کا باعث بنا تھا۔

جس کے بعد ڈوؤگ ایمہوف نےاپنی پہلی بیوی کو دھوکہ دینے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ پہلی شادی کے دوران ان کا ایک خاتون کے ساتھ افیئر تھا جس کے باعث میری اہلیہ کے ساتھ خلیج بڑھی اور ہماری راہیں جدا ہوگئیں۔

خیال رہے کہ امریکا کے سیکنڈ جینٹلمین ڈوؤگ ایمہوف نے پہلی شادی کرسٹن مکن سے 1992 میں کی تھی اور ایک خاتون کے ساتھ جنسی تعلق رکھنے کے باعث یہ شادی 2008 میں ختم ہوگئی تھی۔


بعد ازاں ڈوؤگ ایمہوف نے دوسری شادی کملا ہیرس سے 2014 میں کی۔ کملا ہیرس امریکا کی نائب صدر ہیں اور حالیہ صدارتی الیکشن میں ڈیموکریٹس کی امیدوار بھی ہیں۔

اس معاملے سے واقف شخص کا کہنا ہے کہ ہیرس کو اپنے شوہر کے اس افیئر اور اس کی وجہ سے شادی ٹوٹنے کا علم بھی تھا۔

ادھر دوؤگ ایمہوف کی پہلی بیوی کرسٹن نے یہ بات منظر عام آنے کے بعد ایک بیان میں کملا ہیرس کی تعریف بھی کرتے ہوئے کہا کہ ہم اب بھی اچھے دوست ہیں۔ وہ ہمارے بچوں کے لیے ایک عظیم باپ ہیں اور مجھے اپنے خاندان پر ہے جسے ڈوؤگ، کملا ہیرس اور میں نے مل کر بنایا ہے۔

 

 
Load Next Story