کراچی سمندر میں لانچ الٹنے سے لاپتہ نوجوان کی لاش مل گئی

پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی

پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی

کلفٹن ہائپر اسٹارکے قریب سمندرسے ماہی گیرکی ڈوبی ہوئی لاش مل گئی ۔

تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن تھانے کے علاقے کلفٹن ہائپر اسٹارکے قریب سمندرسے 2 روز پرانی ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچ گئی اورلاش کو ایدھی فاؤنڈیشن کے رضا کاروں نے سمندر سے نکال کر پولیس کے حوالے کردیا۔


پولیس نے لاش کو تھانے منتقل کیااورقانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا۔ متوفی کی شناخت 35 سالہ یاسر ولد عباس کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ اوبوٹ بیسن نصیر تنولی کے مطابق متوفی یاسر ڈاکس تھانے کی حدود کا رہائشی اور ماہی گیرتھا۔

متوفی ہفتے کو سمندر میں لانچ الٹنے کی وجہ سے ڈوب کر لا پتہ ہو گیا تھا اور گزشتہ روز متوفی کی لاش کلفٹن ہائپر اسٹار کے قریب سمندر سے ملی ۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔
Load Next Story