ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر تیز دھار آلے کے وار سے نوجوان زخمی

دو موٹرسائیکل سوار ملزمان نے موبائل فون اور نقدی چھین کر چھری کے وار کر کے زخمی کیا

دو موٹرسائیکل سوار ملزمان نے موبائل فون اور نقدی چھین کر چھری کے وار کر کے زخمی کیا

سائٹ ایریا سیمنز چورنگی کے قریب تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص زخمی ہوگیا ۔

ساٸٹ اے تھانے کی حدود سیمنس چورنگی سے حبیب چورنگی کی جانب جاتے ہوئے تیز دھار آلے کے وار سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔


زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 17 سالہ رضوان ولد ثنا اللہ کے نام سے کی گئی واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

زخمی شخص کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ، دو موٹرسائیکل سوار ملزمان نے موبائل فون اور نقدی چھین کر چھری کے وار کر کے زخمی کیا اور فرار ہوگئے ۔
Load Next Story