کراچی میں پیر کو گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان

خلیج بنگال اور بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں بدستور سندھ پر اثر انداز ہورہی ہیں، محکمہ موسمیات


Staff Reporter August 04, 2024
(فوٹو: فائل)

خلیج بنگال اور بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں بدستور سندھ پر اثر انداز ہورہی ہیں، پیر کو شہر میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

اتوارکو دن بھر شہر کا موسم ابرآلود رہا، گہرے بادل چھائے رہے جس کی وجہ سے گرمی میں کمی رہی اور موسم قدرے خوشگوار رہا، ہفتے کی درمیانی شب کچھ علاقوں میں ہلکی بارش پھوار اور بونداباندی ہوئی۔

کیماڑی ٹاؤن میں 4 ملی میٹر جبکہ شاہراہ فیصل پر ایک ملی میٹر بارش ہوئی، محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری مون سون الرٹ کے مطابق خلیج بنگال اور بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں سندھ پر اثرانداز ہورہی ہیں۔

جس کے نتیجے میں کراچی پیرکو گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے، اس دوران دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی تیز ہواوں کے ساتھ درمیانی اور موسلادھار بارشیں ہوسکتی ہیں۔

اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.3 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں